مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے وائی ایس آر کانگریس پارٹی صدر وائی ایس
جگن موہن ریڈی کو غیر قانونی جائیداد میں مشروط ضمانت مسترد کرنے کی مانگ
کرتے ہوئے یہاں ایک مقامی عدالت میں آج ایک درخواست پیش کی۔عدالت نے درخواست پر سماعت کے بعد مسٹر جگن موہن کو
اپنا جواب پیش کرنے کے لیے سات اپریل تک کی مہلت دی ہے۔سی بی آئی نے اپنی درخواست میں کہا کہ مسٹر جگن موهن کیس کے گواہوں کو
متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور سابق چیف سکریٹری رماکانت ریڈی کی طرف
سے ایک تیلگو روزانہ کو دیئے گئے انٹرویو میں بھی اس کا حوالہ دیا گیا ہے۔